پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ دباؤ کے باعث انہیں بالی ووڈ چھوڑنا پڑا، وہ بھارت میں دلچسپ مواقع کی تلاش میں تھیں۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ دباؤ کے باعث انہیں بالی ووڈ چھوڑنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بھارت کی فلموں کو چھوڑنے کا ارادہ نہیں تھا، مگر زیادہ دلچسپ مواقع کی تلاش میں باہر جانا پڑا۔ انٹریو میں انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تبدیلی مواقع کی بنیاد پر تھی جو بھارت میں دستیاب نہیں تھے۔
پریانکا نے کئی سال بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد ہالی ووڈ میں قدم رکھا اور متعدد پروجیکٹس میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بالی ووڈ نہیں چھوڑنا چاہتی تھیں مگر دباؤ میں آ کر انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔ وہ اس وقت بھارت میں راجامولی کے پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہی ہیں اور اپنی فلم ‘دی بلف’ کو نیویارک میں پروموٹ کر رہی ہیں۔
43 سالہ اداکارہ نے کہا کہ انہیں دونوں انڈسٹریز میں کام کرنے کا لطف آتا ہے اور وہ اس آزادی پر خوش ہیں کہ بھارت واپس آ کر کام کر سکتی ہیں۔















