وزیراعظم شہباز شریف غزہ بورڈ آف پیس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ میں شرکت کے لیے امریکا پہنچے ہیں، جہاں وہ امریکی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ میں شرکت کے لیے امریکا پہنچے

واشنگٹن ڈی سی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ میں شرکت کے لیے امریکا پہنچے ہیں۔ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شامل ہوں گے۔

وزیراعظم کے ساتھ اسحاق ڈار اور اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کے لیے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

غزہ اور فلسطین کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کو حماس اور فلسطینی قیادت نے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اہلکاروں کی مداخلت کو قابضین کا متبادل تصور کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں