پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کر دی ہے، جس سے بھارتی ایئر لائنز کو مالی نقصان ہو رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹم جاری کیا ہے۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق، بھارتی طیاروں کے لیے یہ بندش 23 دسمبر تک برقرار رہے گی۔ اس فیصلے کے تحت بھارتی مسافر اور ملٹری طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے اور اس بندش کے باعث بھارتی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں