پاکستانی فلم ‘لالی’ کا برلن فلم فیسٹیول میں عالمی پریمیئر

برلن فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ‘لالی’ کا عالمی پریمیئر ہوگا۔ سرمد سلطان کھوسٹ کی ہدایت کردہ فلم 19 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی فلم 'لالی' کا برلن فلم فیسٹیول میں عالمی پریمیئر

برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 76واں برلن فلم فیسٹیول جرمنی کے دارالحکومت میں شروع ہوگیا جہاں پاکستانی فلم ’لالی‘ کا عالمی پریمیئر ہوگا۔ یہ پہلی مکمل پاکستانی پروڈکشن ہے جو اس بین الاقوامی میلے کے لیے منتخب ہوئی ہے۔

فیسٹیول میں 80 سے زائد ممالک کی 200 سے زیادہ فلمیں پیش کی جارہی ہیں جبکہ 22 فلمیں گولڈن بیئر ایوارڈ کے لیے مقابلے میں شامل ہیں۔ منتظمین کے مطابق اس سال پروگرام میں سیاسی موضوعات، سماجی مسائل اور عالمی کہانیوں کو نمایاں جگہ دی گئی ہے۔

’لالی‘ کی ہدایت کاری سرمد سلطان کھوسٹ نے کی ہے جبکہ اسکرپٹ سندوس ہاشمی کے اشتراک سے تحریر کیا گیا۔ فلم 19 فروری کو پینوراما سیکشن میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اطالوی سیلز کمپنی لومینالیا نے فلم کے عالمی حقوق حاصل کیے ہیں۔

فلم کی کہانی ساہیوال کی بستیوں کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ مرکزی کردار زیبا اور سجاول کی ازدواجی زندگی کے گرد گھومتی کہانی میں خاندانی اور سماجی دباؤ کو موضوع بنایا گیا ہے۔ مامیا شجافر اور چنن حنیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ رستی فاروق، فرازہ سید اور مہر بانو معاون کرداروں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ برلن فلم فیسٹیول کو سال کے آغاز میں عالمی سنیما کی سمت کا اہم اشاریہ سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ برس 336000 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے جبکہ رواں سال بھی بڑی تعداد میں شائقین اور صنعت سے وابستہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں