آسٹریلیا ایوارڈز اسکالرشپس کے لیے پاکستانی طلبا کی درخواستیں یکم فروری 2026 سے شروع، مکمل مالی معاونت کے ساتھ ماسٹرز تعلیم کا موقع۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا نے پاکستانی طلبا کے لیے 2027 کے آسٹریلیا ایوارڈز اسکالرشپس کی درخواستیں یکم فروری 2026 سے شروع کر دی ہیں۔ یہ بین الاقوامی اسکالرشپ پروگرام پاکستانی طلبا کو آسٹریلیا کی معروف یونیورسٹیوں میں ماسٹرز سطح کی تعلیم کے لیے مکمل مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔
اسکالرشپ کا مقصد طلبا کو جدید علم، بین الاقوامی تجربہ اور قائدانہ صلاحیتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ واپس آ کر پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔
اس پروگرام میں منتخب طلبا کو تعلیمی اخراجات، ہوائی سفر، رہائش اور روزمرہ کے اخراجات کی مکمل سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ درخواست دینے کے لیے پاکستانی شہری ہونا، 16 سالہ تعلیم اور متعلقہ پیشہ ورانہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔
درخواستیں OASIS پورٹل کے ذریعے 30 اپریل 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ منتخب امیدواروں کو 2026 کے آخر میں مطلع کیا جائے گا اور ان کی تربیت اور آسٹریلیا روانگی کی تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔















