لائبہ خان نے نئی دلہنوں کو مہنگے عروسی ملبوسات کے بجائے سونے میں سرمایہ کاری کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ مستقبل کے لیے منفعت بخش اور محفوظ اثاثہ ثابت ہوتا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ لائبہ خان نے نئی دلہنوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مہنگے عروسی ملبوسات پر پیسہ ضائع کرنے کے بجائے سونے میں سرمایہ کاری کریں، کیونکہ یہ مستقبل کے لیے منفعت بخش اور محفوظ اثاثہ ثابت ہوتا ہے۔
لائبہ خان نے اپنی شادی کی خبروں کے دوران دی ٹریکی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مالی اور عملی تجاویز شیئر کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دلہنیں شادی کے کپڑوں کو کرایے پر لے سکتی ہیں کیونکہ شادی کا لباس ہم صرف ایک بار پہنتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی دلہنوں کو چاہیے کہ سونے کے زیورات میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ یہ مستقبل میں قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتا ہے۔
لائبہ خان نے اپنی شادی کے متعلق بتایا کہ انہیں بچپن سے شادی کا شوق تھا، لیکن شادی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سماجی دباؤ میں آکر کبھی بھی شادی نہیں کرنی چاہیے اور فیصلہ ہمیشہ خود کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں لگا کہ وقت مناسب ہے تو انہوں نے خاندان سے بات کی اور شادی کا فیصلہ کیا۔















