جیکولین فرنینڈس کا بڑا انکشاف، اکشے کمار کے کس مذاق نے ڈرا دیا؟

جیکولین نے انکشاف کیا کہ اکشے کا مذاق انہیں فلم ہاؤس فل کے سیٹ پر خوفزدہ کرگیا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جیکولین پر اکشے کا مذاق، خوفزدہ کر دیا

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ہاؤس فل کے سیٹ پر اکشے کمار کے ایک مذاق نے انہیں خوفزدہ کردیا تھا۔ یہ انکشاف انہوں نے اکشے کے گیم شو ‘وہیل آف فارچون’ کی آخری قسط میں کیا، جہاں فرح خان اور بھومی پاڈنیکر بھی موجود تھیں۔

جیکولین نے کہا کہ ان کا پہلا آئٹم سانگ ‘دھنو’ تھا اور اس وقت اکشے نے ان کے ساتھ بہت برا پرینک کیا تھا، جس سے انہیں ٹراما ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اکشے نے انہیں یقین دلایا کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے آئی ہے، جس سے وہ شوٹ کے دوران خوفزدہ رہیں۔

بعد میں اکشے نے مذاقاً کہا کہ اصل خوف اس لیے تھا کیونکہ اس وقت جیکولین کے پاس ویزا نہیں تھا اور انہوں نے معافی بھی مانگی۔ بھومی پاڈنیکر نے بھی یاد کیا کہ فلم ‘ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا’ کے دوران اکشے نے ان کے ساتھ بائیک پر تیز رفتاری کا پرینک کیا تھا۔

اس پر فرح خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تو فلمیں ‘تیس مار خان’ اور ‘جوکر’ کرنا ہی سب سے بڑا پرینک تھا۔

یاد رہے کہ اکشے کمار کے مذاق انڈسٹری میں مشہور ہیں، اور وہ اکثر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں پرینکس کرتے رہتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں