امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی مشروط رضامندی ظاہر کردی

امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے، مگر مذاکرات صرف جوہری پروگرام تک محدود نہ ہوں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی مشروط رضامندی ظاہر کی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے، مگر کڑی شرائط بھی رکھ دی ہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے بشرطیکہ یہ صرف جوہری پروگرام تک محدود نہ ہوں۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ مذاکرات میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام، خطّے میں پراکسی گروہوں کی حمایت، اور ایرانی عوام کے ساتھ سلوک جیسے معاملات بھی زیرِ بحث آنے چاہئیں۔

 

ایران نے پہلے ترکیہ میں مذاکرات پر اتفاق کیا تھا، مگر بعد میں عمان میں مذاکرات کی خواہش ظاہر کی۔ اس کے برعکس امریکا کا اصرار ہے کہ مذاکرات استنبول میں ہوں اور صرف جوہری امور تک محدود نہ ہوں۔

دیگر متعلقہ خبریں