امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بگرام ایئر بیس کسی کو نہ دینے اور واپس لینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایران، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات پر بھی تبصرہ کیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ بگرام ایئر بیس کسی کو نہیں دی جائے گی اور اسے واپس لیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی امید ظاہر کی اور کہا کہ ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا گیا تھا۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کو جنگ کے بجائے تجارت کی تلقین کی اور دنیا کے تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کی ترجیح دی۔
صدر ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن کے سرد موسم میں حملوں کو افسوسناک قرار دیا اور یوکرین روس جنگ کے خاتمے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی سے جرائم میں 97 فیصد کمی آئی ہے، جس سے امریکی شہری پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا سے جرائم پیشہ تارکین وطن کو واپس بھیجا جا رہا ہے اور قطر کے ساتھ 42 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ کیا گیا ہے۔












