ٹرمپ کو ایران سے معاہدے کی امید، بھارت وینزویلا سے تیل خریدے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کی امید ظاہر کی ہے اور وینزویلا کے تیل پر بھی تبصرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت وینزویلا سے تیل خریدے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی ایران سے معاہدے کی امید، وینزویلا پر بھی تبصرے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سنجیدگی سے امریکا کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور امید ہے کہ وہ ایسا معاہدہ کرے گا جو قابل قبول ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کیوبا کے ساتھ بھی ہم ایک معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر کینیڈا چین کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو امریکا بڑا اور ٹھوس اقدام کرے گا جبکہ وینزویلا کے تیل کے منافع پر بات چیت ابھی تک نہیں ہوئی۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ گرین لینڈ سے متعلق مذاکرات کافی حد تک طے پا چکے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدے۔

دیگر متعلقہ خبریں