ایران نے امریکہ سے پابندیاں اٹھانے کے بدلے جوہری ہتھیاروں سے دست برداری کی پیشکش کی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری ہتھیاروں سے دست برداری کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ایک ایسے معاہدے کو اپنانے کے لیے تیار ہے جو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہ کرنے کی ضمانت دے۔
عباس عراقچی نے ترک ہم منصب حاقان فیدان کے ساتھ پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ ایران برابری کی بنیاد پر جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، بشرطیہ کہ مذاکرات منصفانہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی دفاعی اور میزائل صلاحیتیں ناقابلِ بحث ہیں اور کسی بھی مذاکرات سے قبل دھمکیوں اور دباؤ کو ختم کرنا ضروری ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ تہران خطے میں امن و استحکام کے لیے ترکیہ کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور علاقائی امن کو یقینی بنانے کے لیے دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہے۔













