یورپی یونین نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا، جس سے ایران کے ساتھ سفارتی کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
برسلز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایران کی اسلامی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے ایکس پر کہا کہ ریاستی جبر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ایسے اقدامات کا جواب دینا اہم ہے۔
Repression cannot go unanswered.
EU Foreign Ministers just took the decisive step of designating Iran’s Revolutionary Guard as a terrorist organisation.
Any regime that kills thousands of its own people is working toward its own demise.
— Kaja Kallas (@kajakallas) January 29, 2026
کایا کالاس نے مزید کہا کہ جو حکومتیں اپنے عوام کے خلاف طاقت استعمال کرتی ہیں، وہ اپنے مستقبل کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔
یورپی یونین کے اس فیصلے کو ایران کے ساتھ سفارتی کشیدگی میں اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے خطے اور عالمی سیاست پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔














