صدریورپی پارلیمنٹ کاایرانی سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ

یورپی پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا نے یورپی یونین سے ایران کے انقلابی گارڈز کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یورپی یونین سے ایران کے انقلابی گارڈز کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ

برسلز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یورپی پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا نے یورپی یونین سے ایران کیسپاه پاسداران انقلاب اسلامیکو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل کہا کہ اس فیصلے کی جانب عملی پیش رفت ہونی چاہیے تاکہ یہ صرف علامتی نہ رہے بلکہ حقیقی نتائج سامنے آئیں۔

میٹسولا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کے تناظر میں یورپی یونین کو اخلاقی قیادت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق ایرانی عوام یورپ کی جانب دیکھ رہے ہیں اور مظاہرین کے قتل کے ذمہ دار عناصر کو محفوظ پناہ نہیں ملنی چاہیے۔

 


یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین میں اسلامی انقلابی گارڈز کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر طویل عرصے سے بحث جاری ہے، لیکن اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں