پاکستان کی غزہ میں جنگ بندی خلاف ورزیوں پر تشویش

پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی، مستقل جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی غزہ میں جنگ بندی خلاف ورزیوں پر تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے جبکہ غزہ میں ہلاکتیں، جبری نقل مکانی اور تباہی ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی، انسانی امداد اور غزی کی فوری تعمیرنو کی جائے جبکہ اسرائیل شامی اور لبنانی علاقوں میں غیرقانونی کارروائیاں فوری بند کرے۔

 


عاصم افتخار نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے کیونکہ خلاف ورزیاں بلاتعطل جاری ہیں۔ انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں