پنجاب کے شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک برقرار

لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے؛ ماہرین کی احتیاطی تدابیر کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک برقرار ہے۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 324 ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے، فیصل آباد کا اے کیو آئی 400 تک پہنچ چکا ہے، جبکہ گوجرانوالہ میں 300 اور ملتان میں 265 ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک کے استعمال، غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے اور گھروں میں ایئر پیوریفائر کے استعمال کی ہدایت کی ہے تاکہ صحت پر مضر اثرات سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں