ایران کے خلاف کسی بھی حملے میں سہولت دینے والے ممالک دشمن تصور ہوں گے، آئی آر جی سی

ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ ہمسایہ ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ ہونے کی صورت میں انہیں دشمن تصور کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے خلاف کسی بھی حملے میں سہولت دینے والے ممالک دشمن تصور ہوں گے، آئی آر جی سی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)اسلامی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک سینئر کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی پڑوسی ملک کی سرزمین، فضائی حدود یا آبی راستے ایران کے خلاف حملے کے لیے استعمال ہوئے تو انہیں دشمن تصور کیا جائے گا۔

آئی آر جی سی بحریہ کے سیاسی نائب محمد اکبر زادہ نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے تمام پڑوسی ممالک کو دوست سمجھتا ہے، تاہم کسی بھی ملک کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی میں سہولت فراہم کرنے کی صورت میں اس پالیسی میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی پڑوسی ملک کی زمین، فضا یا پانی ایران کے خلاف استعمال ہوا تو اسے براہِ راست دشمنانہ اقدام تصور کیا جائے گا اور ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ممکنہ فوجی آپشنز پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں