علیمہ خانم کے خلاف عدالت میں عدم حاضری پر 11 ویں وارنٹ گرفتاری جاری، جائیداد اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کی ہدایت۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تھانہ صادق آباد میں علیمہ خانم کے خلاف درج مقدمے کی سماعت میں ملزمہ کی عدم حاضری پر 11 ویں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ عدالت میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق علیمہ خانم بھکر، لاہور، رائے ونڈ، میانوالی اور شیخوپورہ میں مختلف جائیدادوں کی مالک ہیں۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خانم کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، اور اشتہاری ہونے کی صورت میں جائیداد سیز یا اٹیچ کی جا سکتی ہے۔
عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے، اور آئی جی اسلام آباد کو ان کی تعمیل کرانے کی ہدایت دی۔
سپرداری پر گاڑی حاصل کرنے والے ایک ضامن عدالت میں پیش ہوا جبکہ دو غیر حاضر رہے۔ شہادت ریکارڈ نہ ہو سکی اور مقدمے کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔










![فوسپاہ نے 1.7 ارب روپے کے وراثتی تنازعے کو حل کردیا [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13180_2025-12-19_12-49-13.webp)
![کراچی میں جائیدادوں کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر جعلسازی [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13014_2025-12-19_10-58-36.webp)



