حکومت کی فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی، جائیداد خرید و فروخت آسان

بجٹ میں فائلرز کے لیے جائیداد کی خریداری و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کم کر دیا گیا، جس سے معیشت میں بہتری کی توقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کی فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی، جائیداد خرید و فروخت آسان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت نے فائلرز کے لیے جائیداد کی خریداری و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی کردی ہے۔

بجٹ تقریر کے مطابق، فائلرز کے لیے جائیداد خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس 2.5 فیصد سے کم کرکے 1.25 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ جائیداد فروخت پر یہ ٹیکس 5.5 فیصد سے کم کرکے 2.75 فیصد کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے، جہاں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

یہ قدم جائیداد کی خرید و فروخت کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جس سے معیشت میں بہتری کی امید ہے۔

یاد رہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا فیصلہ اقتصادی ماہرین کی سفارشات کے بعد کیا گیا ہے تاکہ جائیداد کے شعبے میں سرمایہ کاری کو بڑھایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں