سپریم کورٹ کا فیصلہ: حکومت جائیداد زبردستی لے سکتی ہے، مناسب معاوضہ ضروری

سپریم کورٹ نے حکومت کو جائیداد زبردستی لینے کی اجازت دی، مگر معاوضہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہونا چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سپریم کورٹ کا فیصلہ: حکومت جائیداد زبردستی لے سکتی ہے، مناسب معاوضہ ضروری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ حکومت زمین کے مالک کی مرضی کے بغیر بھی جائیداد زبردستی لے سکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ عوامی مفاد میں زمین لینا ریاست کا اختیار ہے، مگر حکومتی اختیار مطلق نہیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آئین کا آرٹیکل 23 اور 24 حکومتی اختیار کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ جائیداد کے مالک کو سونے کے بدلے سونا دیا جائے، نہ کہ سونے کے بدلے تانبا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ زمین کی قیمت کا تعین مارکیٹ ویلیو اور مستقبل کی ترقی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ تاخیر کی صورت میں قیمتوں میں اضافہ بھی معاوضے میں شامل کیا جائے۔

یہ فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا ہے۔ عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو درست قرار دیتے ہوئے زمین مالکان کے حق میں فیصلے برقرار رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے نہر منصوبے کے لیے حاصل کی گئی اراضی کے معاوضے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں