چین میں 19 سالہ نوجوان نے جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی، سوشل میڈیا پر بحث

شنگھائی کے نوجوان نے اپنی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی، جس پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی ہے، کچھ نے اسے ذاتی حق قرار دیا جبکہ کچھ نے سوالات اٹھائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں 19 سالہ نوجوان نے جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی، سوشل میڈیا پر بحث

شنگھائی: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین کے 19 سالہ نوجوان نے تقریباً 28 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد خاندان کے بجائے اپنے بچپن کے دوست کے نام کر دی۔ اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ نوجوان، جس کا نام صرف ‘لی’ بتایا گیا ہے، نے اپنی وصیت چین کے وصیت رجسٹریشن مرکز میں رجسٹر کرائی۔ اس کی جائیداد میں ایک اپارٹمنٹ اور بچت شامل ہے جو والدین کی طلاق کے بعد ملی تھی۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ اسے خطرناک کھیلوں کا شوق ہے، اس لیے کم عمری میں ہی جائیداد کے متعلق فیصلہ کر لیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر اسے کچھ ہو جائے تو اثاثے اس کی مرضی کے مطابق تقسیم ہوں۔

لی نے واضح کیا کہ وہ والدین کے موجودہ شریک حیات کو اجنبی سمجھتا ہے اور نہیں چاہتا کہ جائیداد ان کے پاس جائے، اسی لیے دوست کو وارث بنایا۔

یاد رہے کہ چینی قانون کے مطابق غیر شادی شدہ شخص کی جائیداد کے وارث والدین ہوتے ہیں، تاہم وصیت کے ذریعے کسی بھی شخص کو وارث مقرر کیا جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں