یوٹیوب نے جدید سرچ فلٹرز متعارف کروا دیے، شارٹس ویڈیوز کی تلاش مزید آسان۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوٹیوب نے صارفین کے لیے جدید اور اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، جس کا مقصد مواد کی تلاش کو مزید آسان بنانا ہے۔ یوٹیوب نے سرچ فلٹرز کو ری ڈیزائن کیا ہے جو ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر مرحلہ وار متعارف کرائے جائیں گے۔ اس اپ ڈیٹ سے صارفین اب شارٹس ویڈیوز کے لیے مخصوص فلٹر کا استعمال کر سکیں گے، جس کے ذریعے وہ طویل ویڈیوز، چینلز، پلے لسٹس یا فلموں تک محدود رہیں گے۔ پہلے یوٹیوب سرچ رزلٹس شارٹس اور طویل ویڈیوز کو اکٹھا دکھاتے تھے، جس سے مواد تلاش کرنے میں مشکلات پیش آتی تھیں۔ اس تبدیلی کے بعد صارفین صرف شارٹس ویڈیوز یا طویل ویڈیوز کو الگ سے دیکھ سکیں گے۔
کمپنی کے بیان کے مطابق دیگر سرچ کیٹیگریز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جیسے کہ ویڈیو دورانیے کے فلٹر میں انڈر 4 منٹ آپشن اور مڈ رینج بریکٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ویو کآنٹ آپشن کو popularity آپشن سے تبدیل کیا جا رہا ہے، جس میں ویوز کے ساتھ واچ ٹائم کو بھی شامل کیا جائے گا۔ لاسٹ آور اور سارٹ بائی ریٹنگ فلٹرز کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔















