ٹرمپ کا بڑا دعویٰ، 8 خواتین کی رہائی سے مذاکرات کے لئے مثبت فضا بن سکتی ہے

ٹرمپ نے ایران سے 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا، جو مظاہروں کے بعد گرفتار ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایران سے 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ، مذاکرات کی امید

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے 8 خواتین کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خواتین کو مبینہ طور پر سزائے موت کی سزا سنائی گئی ہے تاکہ ممکنہ مذاکرات کے لیے مثبت فضا قائم ہو سکے۔

یہ خواتین رواں سال کے آغاز میں ایران بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد گرفتار کی گئیں۔ ان میں ایک 16 سالہ لڑکی اور ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ خواتین کے ناموں میں بیتا ہمتی، ڈیانا طاہرآبادی، محبوبہ شعبانی، وینس حسینی نژاد، گلناز نراقی، غزال غلندری، پناہ موحدی اور انسیہ نجاتی شامل ہیں۔

بیتا ہمتی پر دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ڈیانا طاہرآبادی پر ‘خدا کے خلاف جنگ’ (محاربہ) کا الزام ہے، جو ایران میں سزائے موت کا جرم ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف مقدمات میں شفافیت کی کمی ہے۔ جبری اعترافات جیسے مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری کے مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ متعدد کو سخت سزائیں بھی سنائی گئیں، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں