انڈے کی سفیدی وزن کم کرنے کے لیے مفید جبکہ زردی وٹامنز سے بھرپور۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈہ دنیا بھر میں مقبول اور غذائیت بخش غذا کے طور پر جانا جاتا ہے، جس میں پروٹین، وٹامنز اور معدنیات شامل ہوتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ناشتہ میں انڈے کی کون سی مقدار زیادہ مفید ہے، سفیدی یا زردی؟
انڈے کی سفیدی میں 17 کیلوریز اور 3.6 گرام پروٹین ہوتا ہے، جبکہ اس میں چکنائی یا کولیسٹرول نہیں ہوتا۔ یہ وزن کم کرنے یا پٹھوں کی نشوونما کے لیے بہترین ہے۔
زردی میں 55 کیلوریز، 2.7 گرام پروٹین اور 4.5–5 گرام چکنائی شامل ہوتی ہے، اس میں کولیسٹرول بھی پایا جاتا ہے، یہ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق دونوں حصوں کے اپنے فوائد ہیں، اور انتخاب آپ کی غذائی ضروریات پر منحصر ہے۔ وزن کم کرنے یا پٹھے بنانا ہو تو سفیدی بہترین ہے، جبکہ متوازن اور غذائیت بھرپور ناشتہ کے لیے زردی شامل کرنا فائدہ مند ہے۔















