پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر، دو کروڑ نے کبھی سکول کا راستہ نہیں دیکھا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان بھر میں اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، جن میں دو کروڑ بچے کبھی سکول نہیں گئے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق سکول نہ جانے والوں میں 1084 ٹرانس جینڈر بچے بھی شامل ہیں۔
پنجاب میں 96 لاکھ، سندھ میں 78 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ اور بلوچستان میں 29 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 89 ہزار بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہر سال آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد میں 20 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے، جس کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کو تعلیم کے حق سے آراستہ کیا جا سکے۔















