پاکستان میں مذہبی آزادی مگرکسی کی من مانی نہیں چلے گی۔وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی ہے، مگر کسی کو من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اقلیتی برادری کا قابل قدر کردار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم: پاکستان میں مذہبی آزادی مگر من مانی نہیں ہوگی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کرسمس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی اجازت ہے، تاہم کسی کو من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری نے ملکی ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام نے مساوات، عدل، انصاف اور برابری کا سبق دیا ہے اور اس پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ انہوں نے مسیحی بھائیوں کی وطن کے لئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے افواج پاکستان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کے خلاف معرکہ حق میں تاریخی کامیابی ملی۔

دیگر متعلقہ خبریں