قائداعظم کے افکار آج کے قومی چیلنجز کے حل میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں، سہیل آفریدی کا بیان۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے افکار آج کے قومی چیلنجز کے حل میں مکمل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم ایک مؤثر حکمرانی کی بنیاد ہیں اور نظریہ پاکستان عوامی فلاح پر مبنی ریاست کا تقاضا کرتا ہے۔
سہیل آفریدی نے عمران خان کی سیاست کو قائداعظم کے تصور ریاست سے جوڑتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کا تحفظ قومی استحکام کی ضمانت ہے۔
انہوں نے بھارت کی انتہا پسند سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان ایک ناگزیر فیصلہ تھا اور بھارت میں اقلیتوں پر مظالم عالمی ضمیر کے لیے سوال ہیں۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت قائداعظم کے اصولوں پر عمل کر رہی ہے جہاں شفافیت، میرٹ اور عوامی فلاح کو ترجیح دی جاتی ہے۔













