صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین کی، جو قومی مستقبل کی ضمانت ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پیغامات جاری کیے ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ قوم کو قائداعظم کی جمہوری اقدار سے وابستگی کی تجدید کرنی چاہیے، ان کی قیادت اور رہنما اصول چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے جمہوریت، انصاف اور مساوات کے اصول قومی سفر کا حصہ ہیں اور انہیں ریاستی اداروں کی سمت متعین کرنا چاہیے، بالخصوص نوجوان ان اصولوں پر کاربند رہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ قائداعظم نے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کی۔













