قائداعظم محمد علی جناح کا 149واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کا 149واں یوم پیدائش ملک بھر میں احترام سے منایا گیا، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قائداعظم محمد علی جناح کا 149واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 149واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور اس موقع پر عام تعطیل رہی۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت میجر جنرل افتخار حسین چوہدری نے کی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر سلامی دی جبکہ کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں بابائے قوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

قائداعظم 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ایک آزاد ریاست کا خواب حقیقت بنایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمات میں مذہبی ہم آہنگی اور معاشرتی رواداری شامل ہیں۔

افواج پاکستان نے بھی قائداعظم کے وژن کے ساتھ وابستگی کا اعادہ کیا اور قومی استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں