مولانا فضل الرحمان کی حکومت پر سخت تنقید، تبدیلی کے قوانین مسترد

مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر یورپی تصورات مسلط کرنے کا الزام لگایا اور قوانین مسترد کر دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مولانا فضل الرحمان کی حکومت پر سخت تنقید، تبدیلی کے قوانین مسترد

لاڑکانہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران یورپ کی حیوانیت کو یہاں مسلط کرنا چاہتے ہیں اور ہم ایسے حکمرانوں کے ہاتھ پر بیعت نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں مدرسے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادی کو زنا بالجبر قرار دینے کا قانون بنایا جا رہا ہے، جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی روح کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران زنا کی سہولت کے لیے قوانین بنا رہے ہیں جبکہ نکاح کے حق میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ مولانا نے یورپ میں جنس کی تبدیلی کے تصورات کی مذمت کی اور کہا کہ یہ تصورات ہمارے معاشرے میں مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اس ملک کو اسلامی جمہوریہ بنانے کی کوشش کرے گی اور اس کے لیے قربانیاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے وقت دو تہائی اکثریت حاصل کی، ممبران کو خرید کر اور جبر کے ذریعے منظور کی گئی ترامیم کو تسلیم نہیں کریں گے۔

مولانا نے مزید کہا کہ ایسے قوانین جن میں جنس کی تبدیلی کو جائز اور 18 سال سے کم عمر کی شادی کو زنا قرار دیا جائے، ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے حکومت پر قادیانیوں کے حق میں قوانین بنانے کا الزام بھی عائد کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں