ریاست اور جمہوریت کا فروغ بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے،رانا ثناءاللہ

رانا ثنا اللہ نے سیاست میں بات چیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھنا چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریاست اور جمہوریت کا فروغ بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاست اور جمہوریت کا فروغ بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی قوتوں کو آپس میں مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھنے کی تجویز دی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے بیان دیا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ چارٹر آف ڈیموکریسی اور چارٹر آف اکانومی کی کوشش کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں واضح کیا کہ حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے اور پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں کبھی اپوزیشن سے مذاکرات نہیں کیے اور ان کی پالیسی فتنہ و فساد پر مبنی رہی۔ ان کے پیغامات آج بھی اپنی جماعت کو مل رہے ہیں اور ماضی کے واقعات اسی پالیسی کا حصہ تھے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگر ملاقاتوں کو کنٹرول نہ کیا جاتا تو فتنہ و فساد اور انارکی پھیلانے کا ارادہ تھا۔ ان کی منصوبہ بندی تصادم اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف ایک سینئر سیاستدان ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے۔ جب کوئی دوسرا ٹیبل پر بیٹھ کر بات چیت کرے گا تو ہی آگے بڑھنے کا راستہ نکلے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں