آزاد کشمیر میں 2025 میں 15 لاکھ سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ

آزاد کشمیر میں 2025 میں 15 لاکھ سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، سیاحتی مقامات کی توجہ اور روزگار کے مواقع میں اضافہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر میں 2025 میں 15 لاکھ سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ

مظفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آزاد کشمیر نے 2025 میں 15 لاکھ سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جنت نظیر وادی کشمیر اپنے قدرتی حسن، سرسبز و شاداب پہاڑوں، گھنے جنگلات، دلکش آبشاروں اور تاریخی مقامات کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے مطابق اس سال آزاد کشمیر کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں 15 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے سیر و سیاحت کی۔ جون 2026 تک اس تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے کیونکہ نئے سیاحتی مقامات بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ، چوہدری مہربان نے بتایا کہ مہم جوئی کے شوقین سیاح برفباری کے موسم میں وادی لیپہ، نیلم ویلی، گنگا چوٹی اور دیگر برف پوش علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ سہولیات کی بہتری پر بھی کام جاری ہے تاکہ سیاحوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں