وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنے کی خواہش نہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے 6 ہفتوں میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو تبدیل کرنا وفاقی حکومت کی خواہش نہیں ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔
طارق فضل چوہدری نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری تک تحریک انصاف کے بانی سے ملاقاتیں معطل رہیں گی۔
تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اور پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق کسی کو قید تنہائی میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔














