پی ٹی آئی کا عطا تارڑ کے بیانات پر سخت ردعمل

پاکستان تحریکِ انصاف نے عطا تارڑ کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے ان کی سیاست کو پی ٹی آئی اور عمران خان کو نشانہ بنانے پر مبنی قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی کا عطا تارڑ کے بیانات پر سخت ردعمل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف نے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیگر وزراء کی طرح پی ٹی آئی اور عمران خان کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ ان کی سیاست کا محور پی ٹی آئی اور عمران خان کو نشانہ بنانا ہے۔

عطا تارڑ کی جانب سے پی ٹی آئی سے معافی مانگنے کا مطالبہ حکومت کی سیاسی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ پی ٹی آئی کسی جرم پر نہیں بلکہ عوامی مینڈیٹ کے دفاع پر کھڑی ہے، جس پر نہ معذرت بنتی ہے اور نہ شرمندگی۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے بیانیے کو اداروں کے خلاف قرار دینا پرانا اور خطرناک ہتھکنڈا ہے۔ جو جماعت آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، آزاد عدلیہ، آزاد میڈیا اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کرے، وہ ریاست دشمن نہیں ہو سکتی۔

پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ عمران خان کی مقبولیت ان کے لئے مستقل خوف بن چکی ہے، جسے دبانے کے لئے جھوٹے مقدمات، میڈیا سنسرشپ اور من گھڑت بیانیوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ عوامی حمایت کو نہ جیلوں سے ختم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی پروپیگنڈے سے۔ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول عوامی لیڈر ہیں اور فارم 47 کے سہارے اقتدار میں بیٹھے عناصر اسی حقیقت سے خوفزدہ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں