اپوزیشن اتحاد کی مذاکرات کے لئے مشروط آمادگی، نئے الیکشن کمشنر کا مطالبہ

اپوزیشن اتحاد نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرری اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اپوزیشن اتحاد کا مذاکرات کیلئے آمادگی، نئے الیکشن کمشنر کا مطالبہ [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔

اپوزیشن کی قومی مشاورتی کانفرنس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں اور اس مقصد کے لئے نئے صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔

اپوزیشن اتحاد نے مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے اور بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کرنے اور پیکا قانون کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت سے خیبرپختونخوا کے امن جرگے کے متفقہ لائحہ عمل پر عملدرآمد اور این ایف سی میں صوبے کا حصہ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں طلبہ یونین پر عائد پابندی ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور صوبائی ہیڈکوارٹرز میں مشاورتی کانفرنسز کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں