پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی پر پرتپاک استقبال

پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی پر پرتپاک استقبال [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی فاتح انڈر 19 کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قومی ٹیم کا استقبال کیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز، ڈی آئی جی سیف سٹی ہارون جوئیہ اور جمیل ظفر بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ ٹیم کو وطن واپس لانے والی پی آئی اے کی خصوصی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی اور ایک بج کر 15 منٹ پر ایئرپورٹ پہنچی۔

قومی ٹیم کو لانے والی پرواز کو پہلے 12 بج کر 30 منٹ پر پہنچنا تھا۔ ٹیم پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 212 کے ذریعے انٹرنیشنل اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔

دیگر متعلقہ خبریں