سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں یاسمین راشد و دیگر کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا گیا، جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا دی گئی۔
گلبرگ میں گاڑیاں جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمات میں پولیس نے 33 ملزمان کو نامزد کیا تھا، جن میں سے 29 ملزمان کا ٹرائل مکمل ہوا اور 4 ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے۔
سجاول ندیم، زمان قادری، شہروز، محمد کبیر اور علی حسن سمیت 20 دیگر ملزمان کو بھی سزا سنائی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے یہ فیصلے سنائے۔

![کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمات میں یاسمین راشد، محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو 10 سال قید کی سزا [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13598_2025-12-20_16-14-22.webp)













