اسلام آباد اور راولپنڈی میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق مرکز کوہ ہندوکش تھا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔
زلزلہ 12 کلومیٹر زیر زمین آیا اور اس کے جھٹکے چترال، دیر اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت نے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔
خوف و ہراس کے باعث لوگ کھلے میدانوں میں جمع ہو گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ گزشتہ دنوں بھی مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

![اسلام آباد اور راولپنڈی میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12963_2025-12-19_05-57-10.webp)













