کوئٹہ میں کسٹمز کی کارروائیاں، ایک ارب 38 کروڑ کی منشیات ضبط

کوئٹہ میں کسٹمز کی کارروائی، ایک ارب 38 کروڑ کی منشیات اور اسمگل شدہ سامان ضبط۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوئٹہ میں کسٹمز کی کارروائی، ایک ارب 38 کروڑ کی منشیات ضبط [Draft]

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کوئٹہ میں دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ارب 38 کروڑ روپے مالیت کی منشیات، اسمگل شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط کی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق، کلکٹریٹ کے عملے نے زیارت کراس پر پنجاب اور خیبر پختونخوا منتقل کیے جانے والے تین کنٹینرز روکے جہاں بھاری مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔

ضبط شدہ سامان میں 22.14 کلوگرام منشیات، سگریٹ، چھالیہ، انڈین ادویات، چائنہ نمک، آٹو پارٹس، ایک (آر او سی او) گاڑی اور تین ہینو ٹرک شامل ہیں۔

ایف بی آر نے مزید بتایا کہ زیارت کراس پولیس کی مدد سے ایک (آر او سی او) گاڑی سے منشیات برآمد کی گئیں جو گاڑی کے نچلے حصے میں اسپیئر وہیل کے اندر چھپائی گئی تھیں۔

بین الاقوامی منڈی میں برآمد کردہ منشیات کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب 23 کروڑ روپے ہے۔ ضبط شدہ سامان اور گاڑیاں تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ وہ ملک بھر میں منشیات، اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف اقدامات کے لیے پرعزم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں