ایچ ای سی نے بلوچستان کے طلبا کے لیے ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی اسکالرشپ کا اعلان کیا، آخری تاریخ 13 جنوری 2026 مقرر۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے ہونہار طلبا کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکالرشپ کے تحت طلبا کو مقامی جامعات میں ایل ایل ایم اور بیرون ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ امیدواروں کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔
ایل ایل ایم کے لیے عمر کی بالائی حد 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کو اہلیت ٹیسٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
ایچ ای سی نے ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے لا ایڈمیشن ٹیسٹ کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق درخواستیں 29 دسمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ ٹیسٹ 25 جنوری 2026 کو ہوگا۔















