ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے عوامی مفاد کے پیش نظر او پی ڈیز بحال کر دیں۔ مطالبات برقرار رہنے کی صورت میں احتجاج دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے او پی ڈیز بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج کو عارضی طور پر مؤخر کر کے آج سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات بحال ہو جائیں گی۔
ترجمان وائی ڈی اے نے بتایا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے احتجاج فی الحال مؤخر کر دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاج عارضی طور پر مؤخر کیا گیا ہے تاہم مطالبات برقرار ہیں۔ اگر ان پر عمل درآمد نہ ہوا تو احتجاج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان ثالثی کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ مسائل کا حل جلد نکالا جائے۔
واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 39 روز تک صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں بائیکاٹ جاری تھا۔ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں احتجاج دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔













