بلوچستان کی صورتحال پر تشویش، حالات بہتر نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال پر تشویش ہے، اپیزمنٹ پالیسی نے حالات کو بگاڑا۔ ریاستی ادارے امن کی بحالی میں مصروف ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان کی صورتحال پر تشویش، حالات بہتر نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات پر ملک بھر میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں کہوں کہ حالات ٹھیک ہیں تو یہ غلط ہوگا، میں اپنے لوگوں سے جھوٹ نہیں بولوں گا۔

سرفراز بگٹی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ ریاستی ادارے، ایف سی اور بلوچستان پولیس ہر انچ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں گورننس میں بہتری آئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2018 کی حکومت نے اپیزمنٹ کی پالیسی اپنائی، جس کے تحت کالعدم تنظیموں کو رعایت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کے افراد کو چھوڑا گیا جو دوبارہ شامل ہوگئے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں ان کی پالیسی پر اعتراض کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپیزمنٹ پالیسی درست نہیں تھی اور یہ اقدامات بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔

یاد رہے کہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کے ہینڈلرز بیرون ملک ہیں اور نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پچھلے ایک سال میں ایک ہزار دہشتگرد مارے گئے اور کرپشن میں کمی آئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں