پنجاب حکومت نے نجی یونیورسٹی طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کیا، 10,000 لیپ ٹاپس تقسیم ہوں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے اپنی لیپ ٹاپ اسکیم میں توسیع کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی طلبہ کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 10,000 لیپ ٹاپس اہل امیدواروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ کے درمیان تعلیمی اور ڈیجیٹل فرق کو کم کرنا ہے۔ اسکیم کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور جلد ہی لیپ ٹاپس کی تقسیم شروع کی جائے گی۔
اہلیت کے معیار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اور طلبہ کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ نجی یونیورسٹیوں کے وہ طلبہ جو کم از کم 70% نمبرز یا مساوی سی جی پی اے رکھتے ہیں، اور پچھلے اجراء میں لیپ ٹاپ حاصل نہیں کر چکے، وہ اہل ہوں گے۔
خواتین، معذور طلبہ اور کم آمدنی والے خاندانوں کے طلبہ کے لیے مخصوص کوٹہ بھی برقرار رکھا گیا ہے تاکہ تکنیکی وسائل تک منصفانہ رسائی کو فروغ دیا جا سکے۔















