پاکستانی کھجور کی عالمی منڈی میں رسائی میں اضافہ، برآمدی صلاحیت میں بہتری

پاکستانی کھجور کی عالمی منڈی میں رسائی بڑھ رہی ہے۔ مختلف اقسام کی کھجوریں عالمی خریداروں کی پسند بن رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی کھجور کی عالمی منڈی میں رسائی میں اضافہ، برآمدی صلاحیت میں بہتری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی کھجور کی عالمی منڈی میں رسائی کی کوششیں جاری ہیں۔ مختلف اقسام کی کھجوریں عالمی صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

پاکستانی کھجور کی اقسام جیسے عسیل، ڈھکی، بیگم جنگی بین الاقوامی خریداروں میں مقبول ہورہی ہیں۔ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں کاشت کاری ہورہی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے کاروباری نظام مضبوط ہو رہا ہے۔ جدید پیکیجنگ اور معیاری پیداوار سے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

کھجور کی برآمدات میں اضافے سے دیہی معیشت اور کسانوں کی آمدنی میں بہتری آئی ہے۔ زرعی شعبہ بھی ترقی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی کھجوریں اپنے معیار اور تنوع کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں اہمیت رکھتی ہیں۔ بہتر نظام سے برآمدی مواقع بڑھ رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں