زرداری خاندان لندن میں اکٹھا، بلاول اور بختاور کی موجودگی میں آصفہ کی بھی آمد متوقع

بلاول بھٹو زرداری کی لندن آمد کے بعد بختاور بھی پہنچ گئیں۔ آصفہ کی جلد آمد کا امکان۔ زرداری خاندان کے اہم اجلاس لندن میں متوقع ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
زرداری خاندان لندن میں اکٹھا، بلاول اور بختاور کی موجودگی میں آصفہ کی بھی آمد متوقع

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے والد آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول نے آسٹریا میں ایک ہفتہ قیام کے بعد پیرس کا مختصر دورہ کیا تھا۔ اب وہ لندن میں موجود ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری بھی اپنے شوہر محمود چوہدری اور بچوں کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھٹو زرداری خاندان کا لندن میں تقریباً ایک ہفتے تک قیام متوقع ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری کی بھی جلد لندن آمد کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ زرداری خاندان کے اکثر اہم اجلاس لندن میں ہوتے رہے ہیں۔ حالیہ قیام سیاسی حکمت عملی کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں