پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے فوجی اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے، جس میں متعدد مراعات شامل ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے فوجی اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کے 22 اضلاع میں فوجی ملازمین مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن آفیسرز (ایم ای اوز) کے طور پر بھرتی کیے جائیں گے۔ یہ بھرتیاں ایک سالہ کنٹریکٹ پر ہوں گی، جس میں 60 ہزار روپے تنخواہ سمیت دیگر مراعات شامل ہوں گی۔
ان اہلکاروں کو سرکاری موٹر سائیکل بھی فراہم کیے جائیں گے اور کنٹریکٹ ایک سال بعد بڑھایا جا سکے گا۔ یہ بھرتیاں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت ہوں گی۔
اہلکاروں کی عمر کی حد 30 سے 55 سال رکھی گئی ہے اور انہیں پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔ پہلے مرحلے میں 28 مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن آفیسرز بھرتی کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، تاکہ تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے۔















