ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ

وفاقی وزیر احد چیمہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فارمولے پر نظرثانی اور ہارڈشپ پالیسی میں تبدیلی کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے ڈریپ کو موجودہ فارمولہ دوبارہ مرتب کرنے اور ہارڈشپ پالیسی میں فوری تبدیلی کی ہدایت دی ہے۔

وفاقی وزیر احد چیمہ کی سربراہی میں ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ انہوں نے ڈریپ کے موجودہ فارمولے پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے جامع نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔

احد چیمہ نے کہا کہ ہارڈشپ پالیسی کے تحت صرف حقیقی کیسز میں ریلیف ملنا چاہیے اور حکومتی ریلیف کا اثر ادویات کی قیمتوں میں نظر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ٹیکس رعایت یا حکومتی ریلیف کے بعد اضافی لاگت صارف پر منتقل کرنا ناقابل قبول ہے۔ درآمد کنندگان اور ریٹیلرز کے مارجنز کو معقول بنانے کا طریقہ کار بھی نئے ہارڈشپ رولز کا حصہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ متعلقہ کیسز میں تقریباً 40 فیصد تک مارجنز کو معقول بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سیکرٹری صحت اور سی ای او ڈریپ کو نظرثانی شدہ قواعد جلد مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں