انورٹر کا غلط استعمال بجلی کے بل میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، بیٹری کی دیکھ بھال ضروری ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران انورٹر گھروں کے لئے بڑی سہولت بن جاتا ہے، لیکن اگر یہ صحیح طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو بجلی کے اضافی خرچ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انورٹر خود بجلی پیدا نہیں کرتا بلکہ بجلی کی موجودگی میں بیٹری کو چارج کرتا ہے۔ بجلی بند ہونے پر یہی توانائی استعمال کی جاتی ہے۔ انورٹر کی بجلی کی کھپت کا تعلق اس کی صلاحیت اور بیٹری کی حالت سے ہوتا ہے۔
حکومت نے انورٹر استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ غیر ضروری آلات کو انورٹر پر نہ چلائیں تاکہ بیٹری پر دباؤ کم رہے۔ بیٹری زیادہ تیزی سے ختم ہوگی تو زیادہ بجلی چارج کرنے کے لئے درکار ہوگی۔
انورٹر کے غلط استعمال سے نہ صرف بجلی کا بل بڑھ سکتا ہے بلکہ بیٹری کی عمر بھی کم ہوسکتی ہے۔ اس لیے انورٹر کی صحیح دیکھ بھال اور مناسب صلاحیت کا انتخاب ضروری ہے۔
یاد رہے کہ انورٹر بیٹری کی چارجنگ اور بجلی کی تبدیلی کے دوران کچھ توانائی ضائع ہوتی ہے۔ اس لیے انورٹر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے صرف ضروری آلات ہی استعمال کریں۔















