ورزش کا دماغی صحت پر مثبت اثر، نئی تحقیق کے اہم نتائج

نئی تحقیق کے مطابق، جسمانی سرگرمیاں دماغی صحت کے لیے مؤثر ہیں، ڈپریشن اور انزائٹی کے خطرات کم ہوتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ورزش کا دماغی صحت پر مثبت اثر، نئی تحقیق کے اہم نتائج

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ورزش کو جسمانی صحت کے لیے اہم کہا جاتا ہے، مگر یہ دماغی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق، معتدل جسمانی سرگرمیوں سے ڈپریشن اور انزائٹی کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں سے دوری دماغی امراض جیسے ڈپریشن اور انزائٹی کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

تحقیق میں 18 سے 35 سال کی عمر کے 10 ہزار افراد شامل تھے، جن سے سوالنامے بھرے گئے۔

واضح رہے کہ ورزش کے تسلسل کو برقرار رکھنا اس کے دورانیے یا شدت سے زیادہ اہم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں