کیمبرج او لیول کے نتائج کا اعلان، پاکستانی طلبہ کی شاندار کامیابیاں

پاکستان میں 850 سے زائد اسکولوں کے ایک لاکھ سے زیادہ طلبہ نے کیمبرج کے امتحانات میں شرکت کی، ریاضی اور انگلش مقبول مضامین رہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کیمبرج او لیول کے نتائج کا اعلان، پاکستانی طلبہ کی شاندار کامیابیاں

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسیسمنٹ کے انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے جون 2026ء کے امتحانی سیشن کے کیمبرج او لیول اور آئی جی سی ایس ای کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

دنیا بھر میں 3 لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ نے اپنے نتائج حاصل کیے جب کہ پاکستان میں 850 سے زائد اسکولوں کے ایک لاکھ سے زیادہ طلبہ نے ان امتحانات میں شرکت کی۔

کیمبرج کے مطابق پاکستان میں آئی جی سی ایس ای کی سطح پر ریاضی سب سے زیادہ مقبول مضمون رہا، اس کے بعد فزکس اور فرسٹ لینگویج انگلش کو منتخب کیا گیا۔

او لیول میں انگلش لینگویج سب سے زیادہ مقبول رہی جبکہ ریاضی، پاکستان اسٹڈیز، اسلامیات اور اردو دیگر مقبول مضامین میں شامل رہے۔

یاد رہے کہ کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر عظمٰی یوسف نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت اور عزم کی تعریف کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں