سوشل میڈیا کے منفی اثرات پر 29 امریکی ریاستوں کا میٹا کے خلاف مقدمہ

میٹا پر 200 ارب ڈالرز جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ، سوشل میڈیا ایپس بچوں کے لیے نقصاندہ قرار دی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوشل میڈیا کے منفی اثرات پر 29 امریکی ریاستوں کا میٹا کے خلاف مقدمہ

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) 29 امریکی ریاستوں نے میٹا کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ یہ مقدمہ سوشل میڈیا ایپس کے منفی اثرات کے خلاف ہے۔

ان ریاستوں نے میٹا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے بچوں کے لیے نقصاندہ فیچرز تیار کیے ہیں۔ مقدمے کی سماعت کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں جاری ہے۔

مقدمے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میٹا کو 200 ارب ڈالرز جرمانہ کیا جائے۔ یہ رقم کمپنی کی 2025 کی سالانہ آمدنی کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ اس مقدمے کا مقصد میٹا کو سوشل میڈیا ایپس کا ڈیزائن بچوں کے لیے محفوظ بنانا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نیو میکسیکو کی عدالت نے اسی نوعیت کے مقدمے میں 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں